1 جون، 2017، 12:01 PM

کشمیر میں جھڑپ کے دوران مزید دو علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں جھڑپ کے دوران مزید دو علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں مزید دو علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں مزید دو علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نےناتھی پورا کے علاقے میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق  بدھ کی شام کو علیحدگی پسندوں نے پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں 4  سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے حملہ آوروں کو شناخت کیا گیا اور سیکورٹی اہلکاروں نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس سے تفتیش کے بعد ایک گھر کا محاصرہ کرلیا گیا جہاں دو علیحدگی پسند موجود تھے۔ جھڑپ کے نتیجے میں دونوں علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔ بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ سے دو کلاشن کوف اور دیگر اسلحہ بارود برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

News ID 1872890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha